Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ: فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرادیے گئے

0

پی ٹی آئی لانگ مارچ، فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے ہیں۔
غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے ٹیکس قوانین نافذ
پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے اطراف موجود تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ریسٹورینٹس اور دکانداروں کو آج شام تک اپنی دکانیں بند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد پر مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وفاقی وزرا کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی جانب سے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور راولپنڈی، اسلام آباد آنے والے تمام اہم راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.