Gas Leakage Web ad 1

پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا

0

اسلام آباد: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
محمد شہزاد نے پی ٹی وی کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعرات کو اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری بنائی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس کے ساتھ ہی محمد شہزاد نے کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کرلیا۔ شہزاد نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔

محمد شہزاد نے سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔ مصباح الحق نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.