واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے 3 اداروں سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کو بالآخر داخلے کی اجازت دے دی۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 خبری اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
ٹرمپ کی جانب سے جن خبری اداروں پر پابندی عائد کی گئی تھی، ان میں سی این این کے علاوہ ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو بھی شامل تھے۔ ان اداروں پر پابندی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت سامنے آنے کے بعد لگائی گئی تھی۔
پریذیڈنٹ ٹرافی: محمد شہزاد نے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ادارے ان کی انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہے تھے۔
ٹرمپ کے فیصلے کے بعد امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے 3 اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم اب وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے 3 اداروں سی این این، ایم ایس این بی سی اور پولیٹیکو کو بالآخر داخلے کی اجازت دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت تینوں اداروں کی جانب سے عدالت سے دوبارہ رجوع کرنے پر ملی۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس نے عدالتی حکم کے باوجود تینوں میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے نہیں دیا تھا۔ اب وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں بیان جمع کرایا ہے کہ میڈیا کی مکمل رسائی بحال کردی گئی ہے۔