میر رضا کمیشن نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی مہم کی شکایت کے بعد این سی سی آئی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
کمیشن نے تحقیقات کے لیے ایک سینئر افسر مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈاکٹر سمیہ اور ڈاکٹر اسامہ کے درمیان پیغامات کے تبادلے کی فارنزک جانچ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، خواتین اور بچوں سمیت 103غیر قانونی مقیم افغان باشندے زیرحراست
گزشتہ روز کی کارروائی کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سمیہ نے ڈاکٹر اسامہ کی ایما پر اپنے خلاف منفی مہم چلائے جانے کی شکایت کی۔ حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر اسامہ کی کوششوں کا مقصد جوڈیشل کمیشن کے وقار کو نقصان پہنچانا اور اسے متنازع بنانا ہے، جبکہ ڈاکٹر سمیہ کو ہراساں کیا جانا ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر سمیہ نے کمیشن کو دی گئی درخواست میں ڈاکٹر اسامہ پر اپنی گفتگو کے کچھ حصے ایڈٹ کرکے مخصوص میڈیا چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور مکمل گفتگو فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔
ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کمیشن میں 3 بار پیش ہوئے، لیکن گفتگو کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔ ان کے مطابق ڈاکٹر اسامہ حتمی رپورٹ تسلیم نہیں کررہے، جبکہ ڈاکٹر اسامہ کے بیانات سے ان کے طرز عمل پر سوالات اٹھتے ہیں۔