Gas Leakage Web ad 1

کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ورک فرام ہوم ماڈل نافذ

0

سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کردیئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے نصف ملازمین گھر سے کام کریں گے، جبکہ سینیٹ کے ملازمین کو صرف جمعہ کے روز گھر سے کام کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ میں پیر سے جمعرات تک دفاتر میں حاضری لازمی قرار دی گئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات، موسمیاتی فنڈز تک رسائی کا طریقہ کار آسان بنایا جائے، وزیرخزانہ
اعلامیے کے مطابق گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ڈیلی الاؤنس اور اوور ٹائم نہیں ملے گا، جبکہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی اور سرکاری تقریبات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ترقیاتی بجٹ میں 5 فیصد کمی کی جائے گی اور ماہانہ بنیاد پر اخراجات کم کیے جائیں گے۔

آئی ٹی کے علاوہ دیگر تمام اقسام کی پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ 3 ماہ کے لیے تمام سرکاری بیرون ملک دوروں پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی وفود کے دوروں کے علاوہ سرکاری عشائیوں کی میزبانی پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.