Gas Leakage Web ad 1

1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جلد شروع ہونے کا امکان

0

قرض پروگرام کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے بات چیت 2 ہفتے جاری رہے گی، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی۔ پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا، جبکہ بات چیت میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات بھی زیر بحث آئیں گی۔
کفایت شعاری مہم، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ورک فرام ہوم ماڈل نافذ
مذاکرات میں بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف پر بھی گفتگو ہوگی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔

ای ایف ایف کی پانچویں قسط میں تقریباً ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں ملی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی، جبکہ تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.