اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق غیرقانونی کال سینٹر سے حراست میں لیے گئے افراد میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
ترجمان نے بتایا کہ کال سینٹر سے غیر اخلاقی ایپلی کیشنز اور بھارت اور برازیل سے متعلق فنانشل اسکیم کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر کو سیل کرکے تمام ڈیٹا اور گیجٹس قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ترجمان این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔