*پاکستان ریلوے کا انوکھا قدم، ٹکٹ چیکنگ ریلوے پولیس کے سپرد*
پاکستان ریلوے نے ٹکٹ چیکنگ کا نظام ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب مسافروں کے ٹکٹ ریلوے پولیس چیک کرے گی، تاہم پولیس اہلکاروں کے پاس نہ ڈیوائسز ہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ٹریننگ دی گئی ہے۔ قانون کے مطابق پولیس کا کام سیکیورٹی ہے جبکہ ٹکٹ چیکنگ کمرشل ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے۔
اے آئی جی آپریشنز کی جانب سے تمام تھانہ انچارجوں کو سخت چیکنگ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر واٹس ایپ پر "اکبر کنٹرول” کو حاضری دکھانے کے پابند ہوں گے اور تمام ایس پیز روزانہ صبح 10 بجے رپورٹ بھیجیں گے۔
کراچی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی ڈویژن میں اچانک چھاپوں کی ٹیمیں بنیں گی۔ اس فیصلے کے بعد ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔