Gas Leakage Web ad 1

خواتین کے لئے 5 کروڑ روپے کا فنڈ! بڑی خوشخبری آگئی

0

*خواتین کے لیے بڑی خوشخبری، خیبرپختونخوا حکومت کا 5 کروڑ کے فنڈ کا اعلان*

Gas Leakage Web ad 2

خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کاروباری افراد کے لیے 5 کروڑ روپے کے اینڈومنٹ فنڈ کا اعلان کر دیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ویمن چیمبر آف کامرس پشاور کے دورے پر یہ اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ویمن چیمبر کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی دی جائے گی۔

اعلان میں کم شرح سود پر قرض، کاروبار کے لیے سبسڈی اور ویمن چیمبر میں جدید "ویمن انکیوبیشن سینٹر” کے قیام کا بھی بتایا گیا۔

ویمن چیمبر کی صدر قرۃ العین اور شمامہ ارباب نے حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور فوڈ پروسیسنگ و زراعت میں خواتین کے لیے مزید سہولیات دینے پر زور دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.