Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول کی بڑھتی قیمت: گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرائے 7 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا

0

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 دن کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق
ملک شہزاد نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے جانے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.