Gas Leakage Web ad 1

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں مریم نواز نے جماعت نہم کے امتحانی نتائج پر خفگی کا اظہار کیا۔
این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا
اجلاس میں طلبہ کے نتائج کو ٹیچرز کی کارکردگی سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امتحانات میں خراب نتائج پر ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی، نیا آرڈیننس لانے اور ہر کلاس میں ماہانہ و سالانہ امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اگلے ہفتے مکمل ٹائم لائن اور ریفارمز پلان پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نویں جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج پر فوری ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بہترین نتائج دینے والے اسکولوں کے لیے انعامات اور سرکاری اسکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 45 دن میں ہیڈ ٹیچرز کی خالی آسامیاں پر کی جائیں۔

اس کے علاوہ تعلیم میں کمزور طلبہ کے لیے ایوننگ کوچنگ اور اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے آؤٹ سورس اسکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرز کی محنت طلبہ کے نتائج میں نظر آنی چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.