Gas Leakage Web ad 1

این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا

0

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کرکٹر محمد رضوان کو دیا گیا سوالنامہ سامنے آگیا۔

Gas Leakage Web ad 2

این سی سی آئی اے کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سوالنامہ ہائیکورٹ میں پیش کیا، جو 5 صفحات پر مشتمل تھا۔

سوالنامے میں محمد رضوان سے گزشتہ 10 سال کے دوران سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، جبکہ 5 سال کے دوران تنخواہ کے ذرائع اور کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ نے مریم نواز کو ‘اپنی چھت اپنا گھر’ کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری
محمد رضوان سے بینک میں موجود رقم پر حاصل ہونے والے منافع کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 5 سال کے دوران کیے گئے گھریلو اخراجات اور تعلیمی اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، جبکہ رضوان سے وراثتی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

سوالنامے کے مطابق محمد رضوان سے گزشتہ 5 سال کے دوران جائیداد کی خرید و فروخت کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ کرکٹر سے 5 سال کے دوران کیے گئے بین الاقوامی دوروں اور ان پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

رضوان سے گزشتہ 5 سال میں اندرون ملک کیے گئے سفر کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹر سے گزشتہ 5 سال کے دوران کسی سے قرض لیا ہو تو اس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس بھی سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق ایجنسی پاکستان کرکٹ میں آن لائن جوئے سے متعلق انکوائری کررہی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق اس انکوائری کے سلسلے میں محمد رضوان کا بیان ریکارڈ کرنا مطلوب ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.