پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھیں اور خودکشی کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔
اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دباؤ کے بارے میں گفتگو کی۔
این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا
اداکارہ نے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے کہا کہ اس دوران انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظر عام پر آنے کے خدشے نے انہیں اس قدر ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا تھا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل وہ خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھیں اور جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران انہیں خوف تھا کہ حمزہ انہیں چھوڑ دیں گے، تاہم اس موقع پر ان کے منگیتر نے ان کا بہت ساتھ دیا اور اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے انہیں حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔