Gas Leakage Web ad 1

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

0

کراچی: میر رضا قتل کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں اور 2 روز تک موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ نے میر رضا قتل کیس سے متعلق بنائے گئے کمیشن کے روبرو بتایا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں جبکہ عوامی سطح پر بھی ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار
اپنے بیان میں ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ اگر وہ خودکشی لکھ دیں تو ان کے ساتھ ’ہلکا ہاتھ‘ رکھا جائے گا، جبکہ 2 روز تک موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور سر پر بھی چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس کیس کے لیے اپنا کیریئر داؤ پر لگایا ہے اور میر رضا کا کیس ان کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، مجھے اپنی نہیں بلکہ اپنی فیملی کی فکر ہے۔

ڈاکٹر سمیہ نے کمیشن کو بتایا کہ دھمکیوں کے معاملے پر این سی سی آئی اے میں شکایت بھی درج کروا دی ہے۔

کمیشن نے ڈاکٹر سمیہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت ہے۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ وہ رینجرز سکیورٹی کے لیے ہدایت دے دیتے ہیں، تاہم ڈاکٹر سمیہ نے دوبارہ کہا کہ انہیں سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.