اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چوبیس اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کے مطابق دستیاب ریکارڈ میں ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور تفتیشی افسر کے مطابق ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے،
جبکہ ان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ جیسے سنگین الزامات ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو اگلے احکامات تک تمام متعلقہ افراد کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔