Gas Leakage Web ad 1

وزیر تعلیم نے اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان کردیا

0

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اسکولوں کے اوقات میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے یہ اعلان اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون نہ کھول سکی، ثبوت ملنے کی امید دم توڑ گئی
دوسری جانب کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ ہم کوئی یکساں پالیسی بنانے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ جتنے بچے اسکولوں سے باہر ہیں، یہ ایک بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 20 ہزار اسکولوں کی دیواروں کو نقصان پہنچا، جبکہ پاکستان دنیا میں تعلیم پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے۔ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے تعلیمی مراکز کے لیے فنڈز فراہم کرے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ لاکھوں بچوں کو کمیونٹی بیسڈ مراکز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی ہے، مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تعلیمی مراکز کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.