وزارت صحت نے وفاق کے زیر انتظام تمام سرکاری اسپتالوں میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ شروع کرانے کا حکم دے دیا۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر وزارت صحت نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں تمام اسپتالوں کا جامع فائر سیفٹی آڈٹ مجاز اور ماہر فائر سیفٹی کمپنی کے ذریعے کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹوں کی مجوزہ تشکیل پر بحث کیلئے تحریک التوا منظور کرلی
مراسلے کے مطابق اسپتالوں میں فائر الارم، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ایگزٹ اور انخلا کے راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بجلی سمیت دیگر ممکنہ فائر ہیزرڈز، ایمرجنسی رسپانس اور عملے کی تیاری بھی جانچی جائے گی۔
وزارت صحت کے مطابق آڈٹ کے دوران سامنے آنے والی فوری خطرے کا باعث بننے والی خامیوں کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا، جبکہ تمام اسپتالوں کو آڈٹ کے آغاز، متعلقہ کمپنی کے نام اور آڈٹ کی تکمیل کی متوقع تاریخ سے فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔