Gas Leakage Web ad 1

لاہور: پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن میں بدانتظامی پر محسن نقوی برہم، 2 اعلیٰ افسران عہدوں سے فارغ

0

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی تھیں اور شہریوں نے وزیر داخلہ سے شکایات کے انبار لگا دیے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ، گیند کو درمیان سے کاٹ کر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا
پاسپورٹ بنوانے آئے شہریوں نے محسن نقوی کو بتایا کہ وہ صبح سے موجود ہیں، کئی کاؤنٹرز پر عملہ موجود نہیں، 4 گھنٹے گزرنے کے باوجود باری نہیں آئی، جبکہ ایجنٹ مافیا بھی سرگرم ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ باہر ایجنٹ کو 5 ہزار 500 روپے دیے ہیں، ایجنٹس سرعام جلد کام کرانے کے پیسے مانگتے ہیں۔ ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ آج پاسپورٹ ملنا تھا لیکن عملہ کہہ رہا ہے کہ ابھی پرنٹ نہیں ہوا۔

وزیر داخلہ نے فرائض میں غفلت پر انچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا، جبکہ پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور شہریوں سے کہا کہ وہ ذاتی طور پر معذرت خواہ ہیں، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.