Gas Leakage Web ad 1

کے پی حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو آگے بڑھانے کی ہے: عطا اللہ تارڑ

0

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو آگے بڑھانے کی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عطا اللہ تارڑ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمیشہ بات کر کے اس پر یوٹرن لیتے ہیں۔ کے پی میں امن و امان کو یقینی بنانا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لیکن پی ٹی آئی کی صرف ایک ہی پالیسی ہے کہ دہشتگردوں کو کیسے پروان چڑھایا جائے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فائدے آپ پاکستان سے لیتے ہیں اور حمایت افغانستان کی کرتے ہیں۔
پاک افغان کشیدہ تعلقات: ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس کل ہوگا
انہوں نے مزید کہا کہ شفیع جان کہہ رہے ہیں کہ ہم دہشتگردی پر پالیسی تبدیل کریں گے، جبکہ کے پی حکومت کی پالیسی میں اس قسم کی تبدیلی دہشتگردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ صوبے میں عوام کا خون بہہ رہا ہے اور وزیر اعلیٰ کی ترجیح صرف ایک قیدی کو رہا کروانا ہے۔ وفاقی حکومت بارہا کہہ چکی ہے کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، مگر ایسا لگتا ہے کہ آپ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہی نہیں چاہتے۔ شہدا کے جنازوں پر جانے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟ آپ کا مائنڈ سیٹ دہشتگردی کے حق میں ہے اور آپ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا واحد صوبائی حکومت ہے جو ایپکس کمیٹی کی میٹنگ تک نہیں کرتی اور یہ کبھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) یا افغان طالبان (ٹی ٹی اے) کی مذمت نہیں کرتے۔ اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کے پی حکومت کبھی دہشتگردی نہیں روک سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے سر پر صرف ایک ہی دھن سوار ہے کہ قیدی کو رہا کرو۔ جو لوگ دہشتگردی روکنے کے ذمہ دار ہیں، وہی جب ان کے ساتھ مل جائیں تو نتیجہ یہی نکلتا ہے۔ افغانستان سے ڈرون آنے پر بھی آپ منہ نہیں کھولتے۔ جب سے ان کی حکومت آئی ہے، انہیں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 700 ارب روپے سے زائد مل چکے ہیں، لیکن آپ تو اپنے لوگوں کے ساتھ بھی کھڑے ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، اس لیے کے پی حکومت مکمل طور پر کولیپس کر چکی ہے اور حکومت چلانا ان کے بس میں نہیں۔

وفاقی وزیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف دھرنوں کی پڑی ہے، آپ آئیں، ہم اس کا مکمل بندوبست کریں گے۔ کے پی حکومت کا دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اب کھل کر سامنے آچکا ہے، صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ دہشتگردوں کو مزید اسپیس ملے کیونکہ صوبے میں جاری دہشتگردی ان کی سیاست کو سوٹ کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.