Gas Leakage Web ad 1

انگلینڈ اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ، گیند کو درمیان سے کاٹ کر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

0

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری لیڈز ٹیسٹ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں میچ میں استعمال ہونے والی گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کو 171 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے گیند کے دو ٹکڑے کر دیے، جس کے بعد ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز کے اختتام پر گیند کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی منفرد مثال قائم ہوگئی۔
حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے شروع کردیے
دراصل پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ہی اننگز میں دو بولرز کا 5،5 وکٹیں حاصل کرنا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

عام طور پر ایک اننگز میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والا بولر میچ میں استعمال ہونے والی گیند کو یادگار کے طور پر اپنے پاس رکھتا ہے۔

تاہم پاکستان کی اننگز کے بعد جوش ٹنگ نے اولی رابنسن کو گیند کے دو حصے کرنے کا منفرد مشورہ دیا۔

اولی رابنسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے جوش ٹنگ نے کہا کہ ہمیں گیند آدھی آدھی تقسیم کر لینی چاہیے۔ میں نے کہا کہ واقعی ایسا کرنا چاہیے، میرے خیال میں یہ کافی زبردست ہوگا۔

دونوں ڈریسنگ روم پہنچے تو جوش ٹنگ نے گراؤنڈ اسٹاف سے پوچھا کہ کیا گیند کو درمیان سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے؟

اولی رابنسن کے مطابق کچھ دیر بعد حیران کن طور پر گراؤنڈ اسٹاف گیند کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے لے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی آدھی گیند جیسی چیز روز روز نہیں ملتی، اس لیے یہ ایسی یادگار ہے جسے ہم دونوں کبھی نہیں بھولیں گے۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے خلاف بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں دن کے اختتام تک انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.