Gas Leakage Web ad 1

خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی

0

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

خواجہ آصف نے کہا کہ کل کو تمام قیدی یہ کہیں گے کہ ان کا علاج بھی نجی اسپتالوں میں کرایا جائے۔
نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے نامزدگیوں کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت ہم سب کو سرکاری اسپتالوں میں بھیجا گیا۔ ایک مرتبہ تو ڈاکٹروں نے ان کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے حامی ایک ڈاکٹر کو موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مؤقف رجسٹرڈ کروانے کی کوئی گنجائش ہے تو حکومت ضرور ایسا کرے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں ہمارے ساتھ کیسی حرکتیں کرتے تھے اور کس طرح کی زبان استعمال کرتے تھے؟

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.