انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پراسیکیوشن کے اعتراضات سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے دائر درخواست خارج کردی۔
چھبیس نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان نے عدالت میں پیش کی گئی ویڈیوز کی یو ایس بی کا بین الاقوامی فرانزک کرانے کی استدعا کی تھی۔ علیمہ خان کے گواہ فتح اللہ برکی نے عدالت میں مختلف ویڈیوز پر مشتمل یو ایس بی پیش کی تھی۔
عالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا
علیمہ خان کی درخواست پر 11 اگست کو فریقین کے وکلا نے دلائل دیے تھے، اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست پر اعتراضات اٹھائے تھے جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے دلائل دیے تھے۔
عدالت نے قرار دیا کہ یو ایس بی میں موجود مواد پہلے ہی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے جبکہ اس میں موجود ویڈیوز غیر متعلقہ ہیں۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی مزید سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔