Gas Leakage Web ad 1

عالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا

0

عالمی بینک نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے منصوبے کی درجہ بندی تسلی بخش سے غیر تسلی بخش کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے مستحقین کی تعداد محدود کرنے پر بھی عالمی بینک نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی: سروے
رپورٹ کے مطابق 74 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے پہلی قسط مل چکی ہے، تاہم مزید مستحق خاندانوں کے لیے فنڈز کی کمی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے۔ متاثرین کی شکایات کے ازالے اور ان سے رابطے کے حوالے سے بھی مسائل موجود ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی بینک کے مطابق منصوبے میں تبدیلیاں متاثرہ اور کمزور افراد سے مناسب مشاورت کے بغیر کی گئیں، جبکہ منصوبے کے نئے طریقہ کار سے متعلق ضروری دستاویزات بھی تاحال جمع نہیں کرائی گئیں۔ 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی منصوبے اور بجٹ بھی کئی اداروں کی جانب سے ابھی تک جمع نہیں کرائے گئے۔

رپورٹ میں منصوبے کے انتظامی اور ادارہ جاتی نظام کی درجہ بندی بھی غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ عالمی بینک منصوبے کا دوبارہ جائزہ اکتوبر میں لے گا۔

حکام وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بلوچستان کے عوام کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.