پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر اور نومبر میں سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گی۔
سری لنکا کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے۔
بیرسٹر سیف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی اور دیگر امور سےمتعلق گفتگو
اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
سری لنکا کی ٹیم 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ بھی کھیلے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں، جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔