وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آئندہ سال بسنت مارچ کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اعلان کردیا۔
مریم نواز کے مطابق کامیاب بسنت 2026 کے بعد لاہور میں بسنت 2027 کا انعقاد 12، 13 اور 14 مارچ کو ہوگا۔
عالمی بینک نے سیلاب بحالی منصوبے پر تحفظات کا اظہار کردیا
انہوں نے کہا کہ لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت، موسیقی، جشن، جوش و جذبے اور اپنی روایتی مہمان نوازی سے جگمگائے گا۔
مریم نواز نے پنجاب اور پاکستان کے نوجوانوں کو بسنت میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ جشن نوجوانوں کے لیے ہے، سب مل کر یادگار لمحات بنائیں اور لاہور کو اپنی توانائی اور جذبے سے روشن کریں۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی مہمانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ تاریخیں محفوظ کرلیں اور لاہور کے رنگوں، گرمجوشی اور تہوار کا حصہ بننے کے لیے پاکستان آئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ان شاء اللہ سب مل کر بسنت 2027 کو ایک اور بڑی کامیابی اور یادگار جشن بنائیں گے۔