Gas Leakage Web ad 1

سنوکر کلب انتظامیہ کو ہراساں کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

0

عدالت نے سی سی پی او لاہور کو سول لائنز پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے سنوکر کلب کے مالک مدثر مجید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے سنوکر کلب چلانے اور اسے بند کرنے کے اوقات کار مقرر کر رکھے ہیں اور وہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کلب چلا رہا ہے۔
بلوچستان: ڈھاڈرکی متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کاکام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس کے باوجود تھانہ سول لائنز پولیس کی جانب سے اسے غیر قانونی طور پر تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس سنوکر کلب کو غیر قانونی قرار دے کر اسے چلانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

دوران سماعت جسٹس غلام سرور نہنگ نے ریمارکس دیے کہ جب سنوکر کلب حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق چلایا جا رہا ہے تو پولیس قانون کے تحت درخواست گزار کو کلب چلانے پر کیسے ہراساں کرسکتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو ناجائز طور پر تنگ اور ہراساں کرنے سے روکا جائے اور اسے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کار کے مطابق سنوکر کلب چلانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے سول لائنز پولیس کو درخواست گزار کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا اور سی سی پی او لاہور کو پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.