Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں مزید دو دہشت گرد ہلاک، 3 روز کے دوران ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 19 ہوگئی

0

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی علیحدگی کی چہ میگوئیاں، مداحوں میں تشویش
سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خاران میں ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس سے قبل 15 اگست کو بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 کارندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دہشتگرد عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.