Gas Leakage Web ad 1

حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ تبدیل

0

حج 2027 کے لیے سرکاری اور نجی حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں آج کے بجائے اب کل 18 اگست سے وصول کی جائیں گی۔ درخواستیں اور حج اخراجات آن لائن یا بینک برانچز میں جمع کرائے جاسکیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
حج پالیسی کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جبکہ سرکاری اسکیم کے حج اخراجات 2 مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں ’’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘‘ کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی مزید وصولی روک دی جائے گی۔

سرکاری حج اسکیم کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد یعنی 71 ہزار 684 عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.