بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق بنگلہ دیش نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی مبینہ پراکسی شیخ حسینہ کی حوالگی تک وزیراعظم طارق رحمان بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔
ترجمان بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اے کے ایم شاہد کریم نے کہا ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان کے دورے سے قبل بھارت کو موزوں ماحول پیدا کرنا ہوگا اور مجرمہ شیخ حسینہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔
کوٹ ادو واقعے میں مزید 2 بچوں کی نعشیں مل گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی
بھارتی جریدے کے مطابق وزیراعظم طارق رحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کا دورہ کیا ہے۔ بنگلہ دیشی عدالت نے مفرور شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔
ماہرین کے مطابق خطے میں عدم استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت کے لیے بھارت کی جانب سے مجرمان کو پناہ دینا عالمی قوانین اور اخلاقی اقدار سے عاری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔