بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 5 روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہوسکا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں 12 اگست کو 18 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر ہوئی تھی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کی تعریف
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی، جس کے باعث دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام پانچ روز گزرنے کے باوجود شروع نہیں کیا جاسکا۔
گیس پائپ لائن متاثر ہونے کے باعث مستونگ، قلات، پشین، زیارت اور مچھ کو گیس کی فراہمی معطل ہے، جبکہ کوئٹہ کے علاقوں سریاب، مشرقی بائی پاس اور کچلاک میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔