انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحل کے قریب ہفتے کی صبح شدید زلزلہ آیا، جس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
انسٹا گرام کے لوگو کو ایک دہائی بعد تبدیل کر دیا گیا
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم زلزلے کے 3 گھنٹے بعد سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔
انڈونیشی حکام کے مطابق 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے کہا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔