Gas Leakage Web ad 1

ایشین گیمزکرکٹ فائنل؛ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈمیڈل جیت لیا

0

ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 192 رنز بناسکی، حسن نواز 96 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے، صائم ایوب نے 29، معاذ صداقت نے 23، صاحبزادہ فرحان نے 10، عبدالصمد نے 9 جبکہ عثمان خان نے 3 رنز بنائے۔
بھارتی بارڈر فورس کی فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
فائنل میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے 28 گیندوں پر 61 رنز بنائے، شریاس ائیر نے 21 اور شیوم دوبے نے 27 رنز اسکور کیے، جبکہ تلک ورما نے 22 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جاپان کے شہر ناگویا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کے کپتان شریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی اور وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا۔ پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود شامل تھے، جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.