اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں، میں نے درگزر سے کام لیا، ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔
ظفر وال کے نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب، 19 ہزار کیوسک کا بڑا ریلا گزر رہا ہے
جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی۔
سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی، میں اسے ہوا نہیں دوں گا، مجھے نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔