Gas Leakage Web ad 1

ٹریلین ڈالر اکانومی مشن: حکومت کا 12 اگست کو ’ویژن پاکستان 2047‘ لانچ کرنے کا فیصلہ

0

وزیراعظم شہباز شریف ’ویژن پاکستان 2047‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے، جس کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی نمو کے لیے طویل المدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق ’ویژن پاکستان 2047‘ کے تحت نوجوان نسل کو مستحکم معاشی ترقی، خوشحالی اور جدت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شامل کیے جائیں گے۔
برطانیہ میں گرمی کی پانچویں لہر، 1995 کے بعد اب درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
حکومت نے وزارتِ منصوبہ بندی کے ’اڑان پاکستان پلان‘ کو بھی ’ویژن پاکستان 2047‘ کے مطابق تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نے تمام وزارتوں اور متعلقہ اداروں سے ’ویژن پاکستان 2047‘ کے لیے اہداف طلب کرلیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ویژن پاکستان 2047‘ کے لیے تمام وزارتوں کو اسٹریٹجک اہداف، اصلاحات اور طویل المدتی ترقیاتی ایجنڈا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ قومی ترقی، معاشی تبدیلی، انسانی سرمائے کی ترقی اور ٹیکنالوجی سے متعلق اہداف بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

’ویژن پاکستان 2047‘ میں موسمیاتی پائیداری اور گورننس اصلاحات جیسے اہم شعبوں کے اہداف بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.