Gas Leakage Web ad 1

ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا

0

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی نسبت زیادہ خوف ہے، جبکہ اسکاٹ بیسنٹ کی قیادت میں جاری آپریشن ’اکنامک فیوری‘ ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔
میر رضا کیس میں ثابت ہو رہا ہے کہ پورا سسٹم کمپرومائزڈ تھا: خواجہ آصف
مائیک والٹز نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کی میز پر بار بار نقد رقم اور منجمد اثاثوں تک رسائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایران میں کرنسی کی قدر میں کمی اور مہنگائی نے معاشی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ پاسداران انقلاب ایران کی معیشت کے ایک بڑے حصے پر کنٹرول رکھتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ ایران میں کرپٹ اور مذہبی انتہا پسند نظام قائم ہے اور ایرانی نظام نے عوام کو کئی دہائیوں سے مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مائیک والٹز کے مطابق اقتصادی دباؤ کے ساتھ بحری ناکہ بندی بھی ایران پر دباؤ بڑھا رہی ہے، جبکہ واشنگٹن کی جانب سے جاری یہی دباؤ بالآخر ایران کو اپنے مؤقف میں تبدیلی پر مجبور کرسکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.