Gas Leakage Web ad 1

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ، بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو آئندہ ہفتے کے آغاز تک مشاورتی عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

اجلاس میں اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنیوں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو پاور ڈویژن کے ساتھ مشاورت کا عمل آئندہ ہفتے کے آغاز تک مکمل کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد کمیٹی نجکاری سے متعلق آئندہ فیصلہ کرے گی۔
محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا
اجلاس میں نجکاری پروگرام میں مزید سرکاری اداروں کو شامل کرنے کی تجاویز بھی زیر غور آئیں، جنہیں نجکاری ڈویژن کی سفارشات میں ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے ترامیم کے ساتھ نجکاری کمیشن کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں سالانہ نجکاری پروگرام اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو عملدرآمد تیز کرنے اور مختلف وزارتوں و محکموں کے درمیان بروقت اور مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.