بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر سے اب تک بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
فیول ریلیف سکیم کے تحت 58 لاکھ افراد رجسٹریشن کراچکے، 61 لاکھ ٹوکن جاری: شزہ فاطمہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مزید ٹھکانے تباہ کردیئے۔ 24 ستمبر کو شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن شعبان میں اب تک 22 خوارج ہلاک کیے جاچکے ہیں، جبکہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
نوشکی میں آج خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 11 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔ دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔