Gas Leakage Web ad 1

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

0

جیل کا نام سن کر ذہن میں عموماً تنگ و تاریک کمروں اور ان میں موجود قیدیوں کا تصور آتا ہے، مگر جاپان میں ایک ایسی جیل بھی موجود ہے جو اب جیل نہیں بلکہ ایک لگژری ہوٹل بن چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جاپان کی ایک کمپنی نے ایک صدی سے زائد پرانی نارا جیل کو لگژری ہوٹل میں تبدیل کردیا ہے۔ نارا جیل کی تعمیر 1908 میں ہوئی تھی اور اسے 2017 میں ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔
غیر مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے ٹیکس قوانین نافذ
اس جیل کو 7 سال کی تزئین نو کے بعد جون 2026 میں دوبارہ ’ہوشینو نارا پریزن ہوٹل‘ کے نام سے کھولا گیا۔ عمارت کا ڈیزائن ستارے کی شکل کا ہے، جس کے 5 ونگز ایک مرکزی کمانڈ پوسٹ کے گرد بنائے گئے ہیں۔

25 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس عمارت میں ہوٹل کے ساتھ ایک میوزیم بھی موجود ہے، جبکہ کھلنے کے بعد سے یہ ہوٹل بین الاقوامی سیاحوں میں خاصا مقبول ہوا ہے۔

کسی زمانے میں سلاخوں والے کمروں کو اب باہم ملا کر پرتعیش کمروں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ہوٹل میں 3 اقسام کے کمرے دستیاب ہیں، جن میں سب سے بڑا کمرہ بنیادی طور پر 11 حوالات کے کمروں کو ملا کر بنایا گیا ہے۔

ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ 245 ڈالر سے شروع ہوتا ہے، تاہم اس کا انحصار سیاحتی سیزن پر ہوتا ہے۔

جیل کی بیشتر تعمیراتی تفصیلات کو برقرار رکھا گیا ہے تاکہ یہاں قیام کرنے والے افراد اس منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں۔ عمارت کے ہالز میں پرانی تفصیلات، جیسے لکڑی کے سبز دروازے، برقرار رکھے گئے ہیں، جبکہ کمروں کے نمبر بھی پرانے ہی ہیں۔

اس منصوبے کے حوالے سے سب سے بڑا چیلنج تاریخی تعمیراتی تفصیلات کو محفوظ رکھنا تھا۔ یہ جاپان کی ان جیلوں میں سے ایک ہے جنہیں مغربی طرز پر تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ جیل نارا سٹی میں تعمیر کی گئی تھی، جہاں 16 سے 26 قیدی رکھے جاتے تھے۔ جیل کی تعمیر بھی قیدیوں نے مکمل کی تھی اور اس میں رومن طرز تعمیر کو ترجیح دی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.