Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد یوسف کسیلہ، ملک نوشیر انجم لنگڑیال، میاں محمد ثاقب خورشید اور محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ارکان صوبائی اسمبلی نے پانچ دہائیوں سے سنگل اور خستہ حال وہاڑی ملتان روڈ کو دو رویہ ایکسپریس وے میں تبدیل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے گیم چینجر منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر پر عوام کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور یہ منصوبہ علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، مسافر سے درجنوں کیمرے اور لینس برآمد
ارکان اسمبلی نے وہاڑی میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہاڑی سے بورے والا اور ٹبہ سلطان پور کے لیے الیکٹرو بس سروس عوام کے لیے بہترین سفری سہولت ہے، جبکہ طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لیے مفت سفر کی سہولت ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بورے والا، میلسی اور وہاڑی میں پہلی مرتبہ تقریباً 21 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جبکہ وہاڑی ریلوے بازار کی تزئین و آرائش سے شہر کے شہری ماحول میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ دو رویہ ملتان وہاڑی روڈ سے روزانہ چار اضلاع کے لاکھوں مسافر مستفید ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کا جذبہ انہیں اپنے قائد محمد نواز شریف سے ورثے میں ملا ہے۔ وہاڑی ملتان روڈ کی فوری تعمیر علاقے کے عوام کا حق تھا اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ کام کرنے کی توفیق دی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے پہلی مرتبہ پورے صوبے میں یکساں ترقی کا کلچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجودہ مون سون کے دوران نکاسی آب کی نئی اسکیموں کے باعث صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب بارشوں کے بعد دنوں، ہفتوں اور مہینوں کھڑا رہنے والا پانی چند گھنٹوں میں نکال دیا جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ کسان کارڈ سے جنوبی پنجاب کے کاشتکار، جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم اور ہونہار اسکالرشپ سے طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.