Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود سینکڑوں سکولوں کے طلبہ فیل

0

خیبرپختونخوا میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود پشاور بورڈ کے بعد مردان بورڈ کے نتائج میں بھی سینکڑوں طلبہ کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

مردان بورڈ کے تحت متعدد اسکولوں میں نہم جماعت کے 50 فیصد یا اس سے بھی کم طلبہ کامیاب ہوسکے، جبکہ کئی اسکول ایسے ہیں جہاں ایک بھی طالب علم امتحان پاس نہ کرسکا۔

گورنمنٹ ہائی اسکول تاکیل صوابی کے تمام 13 طلبہ فیل ہوگئے، جبکہ گورنمنٹ کالج ہائی اسکول ڈاگئی کے تمام طلبہ بھی امتحان میں ناکام رہے۔ گورنمنٹ ہائی اسکول خاورائی اور دروازگئی نوشہرہ میں صرف ایک، ایک طالب علم کامیاب ہوسکا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول مزہونڈ گادون صوابی کے تمام 8 طلبہ بھی فیل ہوگئے۔

نہم جماعت کے نتائج میں بعض اسکولوں میں 76 سے 89 فیصد تک طلبہ امتحان میں ناکام رہے، جبکہ تقریباً ایک درجن اسکولوں کے طلبہ 50 فیصد نمبر حاصل کرنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

دہم جماعت کے نتائج بھی تشویشناک رہے۔ 10 اسکولوں میں سے 9 کے طلبہ میں 50 فیصد کامیابی کی شرح بھی حاصل نہ ہوسکی۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول محبت خان مردان کے 27 طلبہ میں صرف ایک طالب علم سی گریڈ کے ساتھ کامیاب ہوا۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول محب بانڈہ میں نہم جماعت کی 59 طالبات میں سے صرف 3 کامیاب ہوئیں، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اکوڑہ خٹک نوشہرہ کی 94 فیصد طالبات امتحان میں ناکام رہیں۔ 33 طالبات میں سے صرف 2 کامیاب ہوسکیں۔

نتائج کے مطابق طلبہ کی بڑی تعداد ایک یا ایک سے زائد مضامین میں ناکام ہوئی، جس نے صوبے میں تعلیمی معیار اور جاری تعلیمی ایمرجنسی کی مؤثریت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.