Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ

0

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو ایک لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے افسران کو ایک لاکھ 75 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل سپرنڈنٹ کی بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید
اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں آنے والے تمام اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.