قومی کرکٹر محمد رضوان کی عدم پیشی پر NCCIA کے خدشات بڑھ گئے۔ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ادارے نے فائنل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق رضوان اور امام الحق کے کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ امام الحق کے موبائل کا فرانزک شروع ہو چکا ہے جبکہ رضوان کے موبائل کا ڈیپ فرانزک ابھی باقی ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیپ فرانزک کے لیے رضوان کی موجودگی ضروری ہے اور غلط پاس ورڈ سے ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے انہیں فرانزک کے دوران موجود رہنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔



