چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے لیے دن اور وقت مانگ لیا ہے۔
رضوان اور امام ڈومیسٹک نہیں کھیل سکیں گے، وجہ بھی سامنے آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم کے خط کا جواب دیا۔ محمود اچکزئی کی جانب سے وزیراعظم کو دیے گئے جواب کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن چیمبر نے وزیراعظم آفس کو بذریعہ ٹیلی فون خط کا جواب دیا، جس میں محمود اچکزئی نے رواں ماہ ملاقات کے لیے 4 مختلف تاریخوں میں دستیابی ظاہر کی ہے۔
محمود اچکزئی نے وزیراعظم کو جواب میں کہا کہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں بھی ہوسکتی ہے۔