دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اور ناکامی کو چھپانے کے لیے فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق حکومتی طرزِ عمل پر شدید تنقید کی۔
مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر سکتی ہے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا سلوک کر سکتی ہے، کیونکہ حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں۔
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو، لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
اس دوران مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ دیے اور ان کی تصاویر پر چپلیں برسائیں۔
ماہرین کے مطابق بھارتی عوام نہ صرف مودی سرکار کی ناکام عسکری پالیسیوں سے نالاں ہیں بلکہ اس کی داخلی انتہاپسند سوچ سے بھی سخت بیزار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کے اہل خانہ کے مسلسل احتجاج اور دباؤ کے بعد بھارتی حکومت ہلاکتوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے اور ان کے نام ظاہر کرنے پر مجبور ہوئی۔