وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیر خزانہ سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت میں میکرواکنامک استحکام، پائیدار اقتصادی ترقی اور برآمدات پر مبنی گروتھ کے حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔
یوکرینی صدر نے فوج کے کمانڈر اِن چیف کو عہدے سے ہٹا دیا
انہوں نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور مشترکہ تذویراتی منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔