Gas Leakage Web ad 1

مون سون سپیل: پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

0

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کے 24 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جہاں کالا باغ میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 17 ہزار جبکہ چشمہ میں 2 لاکھ 95 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ترجمان کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے جبکہ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔ مرالہ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 28 ہزار، خانکی میں ایک لاکھ 52 ہزار اور قادرآباد میں ایک لاکھ 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی، ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم نالہ بئیں میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

ادارے کے مطابق بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.