ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے تاکہ لوگ سب کچھ بھول جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے تو صوبائی کارڈ کھیلا جاتا ہے۔
معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
انہوں نے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہم سے زیادہ ان کے حالات خراب ہیں۔ حیدرآباد سے آگے جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ غربت کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، اگر فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو اب تک ہوچکے ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے اور صوبوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔