Gas Leakage Web ad 1

پیٹرول ریلیف پروگرام، انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پیٹرول پمپس پر میسج سے ٹوکن ریڈیم کی منظوری دیدی گئی

0

خصوصی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد تیز کردیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی نے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کے پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرنے کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں پٹرول اسٹیشنز اب سسٹم پر فعال ہوچکے ہیں جبکہ شہری فیول ٹوکنز ریڈیم بھی کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام
کمیٹی نے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے محروم علاقوں میں قائم پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکن ریڈیم کرنے کی منظوری دے دی۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو ایسے پٹرول اسٹیشنز کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ انہیں فوری طور پر اسکیم میں شامل کیا جاسکے۔

اسٹیٹ بینک حکام نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کلیمز مکمل طور پر نمٹا دیے گئے ہیں، جبکہ روزانہ موصول ہونے والے کلیمز اسی روز پراسیس کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ہر فعال پٹرول اسٹیشن کو اسکیم کے سسٹم میں شامل کیا جائے۔ مستقل طور پر بند پٹرول پمپس اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے اسٹیشنز کی نشاندہی کرکے انہیں فہرست سے خارج کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ریلیف اسکیم کے فوائد مستحق شہریوں تک بلا رکاوٹ پہنچنے چاہئیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.