Gas Leakage Web ad 1

کراچی میں پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر تیز، بندرگاہی نظام جدید بنانے کا منصوبہ

0

پپری ملٹی لاجسٹکس پارک منصوبے پر تیزی، کراچی کی بندرگاہوں سے جدید کارگو نظام جوڑنے کا آغاز

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے، جہاں جدید کارگو نقل و حمل کے نظام کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گرین پاکستان انیشیٹو کی معاونت سے بنجر زمینیں آباد، زرعی پیداوار اور روزگار میں نمایاں اضافہ

پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) سندھ، انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے 2.46 ارب روپے مالیت کا منصوبہ زیرِ تکمیل ہے۔ اس منصوبے کے تحت پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کے لیے ڈیڑھ کلومیٹر طویل ریلوے لنک تعمیر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پپری میں ریلوے فریٹ کنٹینر ٹرمینل اور ملٹی لاجسٹکس پارک قائم کیا جا رہا ہے، جہاں ویئر ہاؤسز، کنٹینر اسٹوریج، گاڑیوں کی پارکنگ اور انتظامی بلاکس بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے میں 37 ہزار 700 مربع میٹر پر مشتمل ہارڈ اسٹینڈنگ ایریا بنایا جا رہا ہے، جہاں بیک وقت 260 کنٹینرز اور ٹرکوں کی گنجائش موجود ہوگی۔

انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سے آنے والے ٹریلرز کو پپری لاجسٹکس پارک منتقل کیا جائے گا، جہاں سے کارگو ریل کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ ان کے بقول اس منصوبے سے کراچی میں داخل ہونے والے روزانہ 250 سے 500 ٹریلرز کے دباؤ میں کمی آئے گی، جبکہ کارگو کی ترسیل، بندرگاہی رابطوں اور مجموعی لاجسٹکس نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جا سکے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.