کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 37 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔